23 جولائی 2011 - 19:30

کراچی…کراچی میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں مزید 4 افراد کو قتل کردیا.

ابنا: پولیس کا کہنا ہے کہ تین مقتولین کا تعلق سیاسی جماعت سے تھا ۔پولیس کے مطابق بفرزون کے علاقے میں 2 موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے 3 افراد کو زخمی کردیا،جنھیں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا،جہاں تینوں افراد جاں بحق ہوگئے،پولیس کے مطابق مقتولین کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے تھا،رابطہ کرنے پر متعلقہ پولیس اسٹیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں اور عینی شاھدین اور جائے وقوعہ پر موجود افراد سے بھی معلومات حاصل کرنے کی کوششیں کررہے ہیں کہ حملہ آوروں کے حوالے سے کوئی اطلاعات مل سکیں،ادھر رنچھوڑ لائن کے علاقے میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 30 سالہ اقبال ہلاک ہوگیا،فائرنگ کے واقعات سپرہائی ،نیو سبزی منڈی،شاہ فیصل کالونی،کورنگی نمبر ڈھائی،ملیر میں داوٴد گوٹھ اور سولجر بازار کے علاقوں میں بھی پیش آئے جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے۔ .............../169